Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی این پی مینگل نے حکومت کو بڑا دھچکا دیدیا

صابر علی بدھ 16 جنوری 2019
بی این پی مینگل نے حکومت کو بڑا دھچکا دیدیا

کراچی… پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل کے5 ماہ بعد آخر کار اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں باقاعدہ اتحاد ہوگیا

اور دونوں جماعتوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کرلیاہے اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے ‘

تاہم منگل کے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے اور مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سمیت پی ٹی آئی حکومت کے اتحاد ی جماعت بی این پی کے رہنمائوں نے شرکت کرکے حکومتی حلقوں کو بڑا دھچکہ پہنچا دیا

اور کہا جارہا ہے کہ سرداراختر مینگل کی جماعت بی این پی حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن کا حصہ بن سکتی ہے‘ اس طرح ایم کیوایم (پاکستان) جو پی ٹی آئی حکومت سے مسلسل ناراضگی کا اظہار کرتی رہی ہے اور حکومت سے علیحدگی کا عندیہ بھی دیتی رہی ہے ‘ اگر ایم کیوایم (پاکستان) بھی حکومت سے علیحدہ ہوئی تو وفاقی حکومت ایوان میں مطلوبہ اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے گی‘

مزید پڑھئیے‎ : وفاقی حکومت ایم کیوایم کے بھی نشانے پرآگئی

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منگل کے روز کراچی آکر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنمائوں سے ملاقات کرکے اور وزیر اعظم عمران خان اہم پیغام پہنچاتے ہوئے ایم کیوایم (پاکستان) کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے ان کے تمام مطالبات ماننے اور تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراکر ایم کیوایم (پاکستان) کو فی الحال کسی انتہائی قدم اٹھانے سے روک دیاہے ‘

جبکہ دوسری جانب وفاق میں اپنی حکومت بچانے کے ساتھ ساتھ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت تبدیل کرنے یا وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے لیے ایم کیوایم (پاکستان) سے یہ یقین دہانی حاصل کرلی ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان) ہر صورت میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی‘ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کو لاحاصل قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کوئی ایم پی اے‘ پی ٹی آئی سے رابطے میں نہیں ہے ‘

البتہ پی ٹی آئی کے 30 ارکان سندھ اسمبلی اپنی قیادت سے نالاں ہوکر سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں‘اب دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی کوششوں کے حوالے سے کس حدتک کامیابی ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے دور ہ سندھ کے موقع پر وہ وزیر اعظم کو سندھ میں تبدیلی سے متعلق کامیابی کے حوالے سے کوئی خوشخبری سنا سکیں گے یا پھر پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کی سندھ حکومت تبدیل کرنے کی یہ دوسری کوششیں کا میاب ہوسکے گی‘ یا دوسری بار بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(473 بار دیکھا گیا)

تبصرے