Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 24 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈی این اے ٹیسٹ سے عمر کی پیشگوئی ممکن،تحقیق

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
ڈی این اے ٹیسٹ سے عمر کی  پیشگوئی ممکن،تحقیق

ایڈنبرگ…کسی انسان کی زندگی کتنی لمبی ہوگی، اب یہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ جاننا ممکن ہوگیا ہے۔

یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ایک نئے ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ پیشگوئی کرنا ممکن ہوگا کہ کسی فرد کی زندگی لمبی ہوگی یا نہیں۔

محققین کے مطابق تھوک کے ذریعے ڈی این اے کا یہ ٹیسٹ ممکن ہوگا جس کی لاگت 150 برطانوی پونڈ ہوگی جس سے لوگوں کو جینیاتی زندگی کے امکانات کا علم ہوگا۔اس تحقیق کے دوران 5 لاکھ سے زائد افراد کے جینیاتی ڈیٹا کو دیکھا گیا جبکہ ان کے والدین کی زندگی کی مدت کے ریکارڈ کو بھی جانچا گیا۔

محققین نے جینز کے زندگی کی مدت پر اثرانداز ہونے کے عمل کے تجزیے کے لیے ایک اسکورنگ سسٹم کو استعمال کیا۔

تحقیق کے دوران انسانی جینوم کے 12 حصوں کی نشاندہی ہوئی جو کہ زندگی کی مدت کے حوالے سے نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔

یہ جینز مختلف کینسر، امراض قلب، تمباکو نوشی سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں سمیت دیگر مسائل کے اثرات کو جاننے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : بے خوابی اور جلد موت کا کوئی تعلق نہیں، طبی تحقیق

محققین کے مطابق عام طور پر کسی فرد کی طبی موت جینیاتی فرق یا سماجی ماحولیاتی عناصر کے نتیجے میں ہوتی ہے۔

طبی جریدے جرنل ای لائف میں شائع تحقیق میں شامل مھققین کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی شخص کا جائزہ پیدائش یا بعد میں لیں اور زندگی کی مدت کے اسکور کو 10 گروپس میں تقسیم کریں۔

ٹاپ گروپ والے افراد نچلے گروپس کے مقابلے میں 5 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا خرچہ محض ڈیڑھ سو پونڈ ہے اور کوئی اضافی لاگت نہیں۔

(288 بار دیکھا گیا)

تبصرے