Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سیلانی‘ چھیپا‘ ایدھی کو تین دن کا نوٹس

قومی نیوز بدھ 16 جنوری 2019
سیلانی‘ چھیپا‘ ایدھی کو تین دن کا نوٹس

کراچی … کے ایم سی انسداد تجاوزات نے کلفٹن نہر خیام کے پشتے کو روک کر تعمیر کی جانے والی 6 منزلہ کمرشل عمارت کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا‘

عمارت کی تعمیر نہرخیام میں پانی کے بہائو میں رکاوٹ بن رہی تھی‘ بارش میں کلفٹن 3 تلوار‘ باتھ آئی لینڈ کے علاقے پانی میں دوب جاتے تھے جبکہ انسداد تجاوزات کے عملے نے شہر میں فٹ پاتھوں اور چوراہوں سے فلاحی اداروں کے دستر خوان ہٹانے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھئیے : مراد علی شاہ کو ہٹاؤ ،ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی

نمائش چورنگی‘ گرومندر‘ سول اسپتال‘ گلستان جوہر‘ گلشن اقبال میں لگے فلاحی اداروں سیلانی‘ چھیپا‘ ایدھی‘ اعظم‘ جے ڈی سی کو اپنے کیبن اور دستر خوان ہٹانے کے لئے 3 دن کا نوٹس دے دیا

انسداد تجاوزات کے عملے نے نشتر روڈ‘ کرسٹل پلازہ کے اطراف اور بہادر آباد عالمگیر روڈ پر تجاوزات کے آپریشن کے دوران ٹھیلوں‘ دکانوں اور فٹ پاتھوں سے 100 سے زیادہ چبوترے‘ شیٹرز مسمار کردیئے۔ آج پاک کالونی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجائے گا۔

(503 بار دیکھا گیا)

تبصرے