Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جب چاہیں سندھ حکومت گرادیں ، فواد چوہدری

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
جب چاہیں سندھ حکومت گرادیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد۔۔۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔

کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کا سندھ کے حالا ت سے کوئی تعلق نہیں ہے چیف جسٹس نے بلاول کو بچہ کہا ہے اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استعفیٰ نہیں دیاہم پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ سندھ کے حالات بہتر کرلیں اور مراد علی شاہ سے استعفیٰ لیں

سندھ میں تبدیلی ناگزیر ہے ،کراچی کا حشر نشر ہوگیا ہے ،کوئی پیسہ نہیں لگا یا جارہا

مراد علی شاہ اومنی گروپ کے جن ہیں اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں کہ کیا حکم ہے میرے آقا

مزید پڑھئیے‎ :  فواد چوہدری کو سندھ میں تبدیلی کے لیے ٹاسک مل گیا

 

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہیے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گرسکتی ہے۔

گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا، سب جان بچا کربھاگتے ہیں، عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گرجائے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا۔ لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا۔

الائنس میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے۔

پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔



(471 بار دیکھا گیا)

تبصرے