Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھائی جان اور آپا کی تکرار، سندھ اسمبلی کا ماحول خوشگوار

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
بھائی جان اور آپا کی تکرار، سندھ اسمبلی کا ماحول خوشگوار

کراچی۔۔۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار رہا‘ نصرت سحرعباسی نے ناصر شاہ کو بھائی جان صوبائی وزیر نے انہیں آپا کہہ دیا‘

بھائی جان اور آپا کی تکرار سے ارکان محفوظ ہوتے رہے ‘ عارف مصطفی جتوئی کی شتر مرغ کی فارمنگ میں دلچسپی اسپیکر سراج درانی نے کہا کہ شتر مرغ بڑے انڈے دیتے ہیں آپ کو کھلائیں گے۔

محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بتایا کہ نایاب جنگلی حیات کی افزائش نسل کے لیے خصوصی مراکز بنائے جارہے ہیں‘ جی ڈی اے رکن عارف مصطفی جتوئی نے دریافت کیا کہ کیا شتر مرغ جنگلی حیات میں شامل ہے‘

مزید پڑھئیے‎ : سندھ اسمبلی میں نوک جھوک تلخ کلامی

جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ شترمرغ جنگلی حیات نہیں اس کا ایک فارم ٹھٹھہ میں ہے

اسپیکر آغاسراج درانی نے سوال کرنے والے اپوزیشن کے رکن سے پوچھا کہ کیا آپ کو شتر مرغ کی فارمنگ کا شوق ہے ؟

عارف مصطفی جتوئی نے کہا کہ شتر مرغ بڑے بڑے انڈے کا شوق ہے‘ اسپیکر نے کہا کہ شتر مرغ بڑے بڑے انڈے دیتے ہیں‘ بچے بھی بڑے ہوتے ہیں‘ شتر مرغ کے انڈے آپ کو کھلائیں گے۔

(445 بار دیکھا گیا)

تبصرے