Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

منظور وسان، اہلیہ، دامادوں سمیت 9 افراد کی چھان بین

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
منظور وسان، اہلیہ، دامادوں سمیت 9 افراد کی چھان بین

کراچی۔۔۔سابق وزیر منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب تحقیقات آخری مر حلے میں داخل ہوگئی ہے۔

منظور وسان کے 2 داماد رکن اسمبلی منور وسان اور چیئرمین ضلع کونسل خیرپور شہریار وسان بھی تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں منظور وسان کیخلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں۔اس سلسلے میں ایس ای سی پی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اداروں سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

نیب حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریفرنس جلد عدالت بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب نیب کے حکم پر محکمہ ریونیو نے تمام سب رجسٹرارز سمیت اضلاع اور تعلقوں کی سطح پر دیگر افسران کو لیٹر ارسال کرکے وسان خاندان کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرلی ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : زرداری کو آزاد دیکھنے کا خواب دیکھ لیا،منظور وسان

ذرائع کے مطابق آئی جی رجسٹریشن و اسٹیمپ محکمہ ریونیو حیدرآباد نے صوبے کے سب رجسٹرارز کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔

اور دیگر امورچھوڑ کر مانگی گئی تفصیلات نیب سکھر کو ارسال کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آئی جی رجسٹریشن آفس نے گریڈ 17 کیافسر کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے ۔

جو تمام رجسٹرارز اور دیگر ریونیو حکام سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ حکام کو کہا گیا ہے کہ مطلوبہ تفصیلات بذریعہ فیکس ارسال کی جائیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ کچھ ہاتھ پی پی پر دبائو کیلئے نیب کااستعمال کر رہے ہیں، لیکن ہمیں جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے،اس کے نتائج خطرناک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے،اس سے لگتا ہیکہ موجودہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی۔

(363 بار دیکھا گیا)

تبصرے