Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خفیہ جائیدادو ں میں مسلسل اضافہ ، 300 شہریوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
خفیہ  جائیدادو ں میں مسلسل اضافہ ، 300 شہریوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری

کراچی۔۔۔دبئی جائیداد اسکینڈل میں300 شہریوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

تحقیقات میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ، اینٹی کرپشن اور ٹیکس چوری کی دفعات کے تحت کارروائی کے لئے فریال تالپور سمیت سندھ سے 19بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی فہرست مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہے

دبئی میں خفیہ جائیدادیں و اثاثے بنانے والے شہریوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ایف آئی اے کے معتبر ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تقریباً15ہزار پاکستانی شہریوں کا ریکارڈ مل چکا ہے ،

جنہوں نے بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنارکھے ہیں،ایف آئی اے سندھ ،پنجاب ،خیبر پختون،بلوچستان اور اسلام آباد زون کے افسران کو نئی فہرستیں ملنا شروع ہوگئی ہیں ،جنہیں نوٹس ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے ، اب تک مجموعی

طور پر سندھ سے تعلق رکھنے والے 185اور ملک بھر سے 300سے زائد شہریوں کے کوائف ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کئے گئے ہیں ،

جنہوں نے جائیدادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا یا پھر انہوں نے خود کو بیرون ملک کا رہائشی ظاہر کرکے بچنے کی کوشش کی،

مزید پڑھئیے‎ : کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

ان تمام افراد کے کوائف کے ذریعے ان کے پاسپورٹ کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے ،تاکہ ان کی بیرون ملک آخری روانگی کا ریکارڈ حاصل کیا جاسکے۔

معتبر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے ایمنسٹی اسکیم میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے یا جزوی طور پر ظاہر کرنے والے شہریوں میں سے ’’پولیٹکلی ایکسپوزڈ پرنسز‘‘ (سیاست یا سیاستدانوں سے تعلق رکھنے والے) 44بیورو

کریٹس و سیاسی شخصیات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق 44بیوروکریٹس چاروں صوبوں میں اہم سرکاری عہداروں پر تعینات ہیں ،

جو سیاسی شخصیات کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے ذریعے ملک کی کئی سیاسی شخصیات نے اپنا کمایا ہوا کالا دھن حوالے کے ذریعے دبئی منتقل کیا ،

جس سے اربوں مالیت کی جائیدادیں اور اثاثے بنائے، اس ضمن میں انہوں نے سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کیا،44بیوروکریٹس میں سے بیشتر حاضر سروس ہیں اورکچھ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،سب سے زیادہ19بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کا تعلق سندھ سے ہیں.

(378 بار دیکھا گیا)

تبصرے