Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مری میں ہو ٹل کرائے اورکھانے پینے کی اشیا ء مہنگی

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
مری میں ہو ٹل کرائے اورکھانے پینے کی اشیا ء مہنگی

کراچی … مری سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ مری میں مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،

پی ٹی آئی حکومت مری میں ٹورازم کو جلد انڈسٹری کا درجہ دے گی، اگلے بجٹ میں مری میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے پارکنگ پلازہ بنائیں گے،

شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بننے کے باوجود مری میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔

سیاحوں نے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مری میں رش بہت ہے مگر سیاحوں کو تنگ کرنے کی بات درست نہیں ہے،

مزید پڑھئیے‎ : یا د گارفش اورجامعہ کراچی کا ہوٹل سیل

سیاحوں کی طرف سے ہوٹلوں میں بہت زیادہ پیسے لینے کی شکایت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہوٹلوں کے کرائے کئی گنا بڑھادیئے گئے

ہیں جبکہ کھانے پینے کی چیزیں بھی بہت مہنگی ہیں،اگر شکایت کریں تو الٹا بدتمیزی کرتے ہیں

فیملی کے ساتھ آنے والے لوگ یہاں بہت پرابلم میں ہیں، ٹوائلٹ کا مسئلہ بہت زیادہ ہے، ہوٹلوں پر انتظامیہ کا کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،

مقامی لوگ بہت تعاون کرنے والے ہیں کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

(516 بار دیکھا گیا)

تبصرے