Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 08 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عدالتی ریلیف، اپوزیشن میں" ہوا "بھر گئی

صابر علی منگل 15 جنوری 2019
عدالتی ریلیف، اپوزیشن میں

کراچی ۔۔۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا فیصلہ برقرار رکھنے کے فیصلے نے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن میں ہوا بھردی ‘ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے نوازشریف سے متعلق فیصلے کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ریلیف قرار دے دیا۔

اس فیصلے کے بعد اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت پر چڑھائی کردی‘ خصوصاً پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پیر کے روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

آصف علی زرداری نے پیر کے روز قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کو بھی سراہا اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف کی تیاری کرکے ایوان میں آئے‘ آصف علی زرداری نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کردیاکہ وہ پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کاارادہ نہیں رکھتے بلکہ یہ حکومت خود ہی گرجائے گی۔

مزید پڑھئیے‎ : نواز شریف جلد باہر آسکتے ہیں، خورشید شاہ

آصف علی زرداری کی نواز شریف کو ریلیف ملنے پر ان کی حمایت کرنے کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین کا ایک دوسرے کے قریب آنے کے راہ ہموار ہوگئی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری اور جلد ملاقات متوقع ہے

جس کے بعد حکومت کی 2 بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایوان اور ایوان سے باہر ایک صفحہ پر نظر آئیں گے‘ جو پی ٹی آئی حکومت سیاسی منظر نامے میں تنہا کرنے میں اہم کردارادا کریں گے‘ دوسری جانب نواز شرف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے فوجی عدالتوں میں توسیع کے مسئلے میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرنے اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کا ایک صفحہ پر آنا مستقبل کے سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کا پتہ دے رہا ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوسکتا ہے۔

(366 بار دیکھا گیا)

تبصرے