Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگائی کا ایک اور" بم " تیار

قومی نیوز پیر 14 جنوری 2019
مہنگائی کا ایک اور

اسلام آباد۔۔۔دوسرے منی بجٹ میں 150ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے،

پرتعیش اشیا پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوں گی،

موبائل فون، بڑی گاڑیاں ، لیدر آئٹمز مہنگے ہونے کا امکان ہے، بیرون ملک سے منگوائے جانے والے خوردنی تیل،

جان بچانے والی ادویات، خشک دودھ ،مصالحے ،بجلی کے آلات ،مرغیوں کی خوراک سمیت درجنوں اشیا مہنگی کی جائیں گی۔

روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں 12سے 23فیصد،بیرون ممالک سے منگوائی جانے والی اشیا کی قیمتوں میں 34فیصد،موبائل

فون اور دیگرپرتعیش اشیا کی قیمتوں میں 31سے 37فیصدتک اضافہ کیاجارہاہے۔

سگریٹ، پان اور بعض دیگر آئٹمزکی قیمتوں میں بھی 10سے 15فیصدتک اضافہ کیے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ جان بچانے والی ادویات جوکہ بیرون ملک سے مہنگے داموں منگوائی جاتی ہیں ،ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اضافہ چند روزقبل کئے گئے اضافے کے علاوہ ہوگا۔ پاکستان کی سرکاری و نجی کمپنیاں بہت سی صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال بیرون ممالک سے منگواتی ہیں ،

مزید پڑھئیے‎ : مارکیٹیں ملبے کا ڈھیر

اس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کاامکان ہے۔درآمدت کی حوصلہ شکنی اور ملکی مصنوعات میں اضافے کیلئے زیادہ تر درآمدی اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں یہ بھی بتایاجائے گا کہ پاکستان کی درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی ہورہی ہے اور کوشش کی جارہی ہے انہیں کم کیا جائے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ اس کے باوجود حکومت نے قرضہ لیا تو عوام کیلئے عذاب سے کم نہیں ہوگا۔

سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا ،1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھائی جائے گی،نان فائلر کے گرد گھیرا تنگ ہو گا،عوام نے سر پکڑ

بی آر ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی بڑھا دی جائے گی جبکہ امپورٹڈ لیدر جیکٹس، کوٹ، بیلٹ اور خواتین کے پرس بھی مہنگے ہو ں گے۔

ایسے میں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی تو انہیں بہت بھاری پڑ رہی ہے تاہم بعض افراد منی بجٹ کو بیرونی قرض لینے بہتر سمجھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ان کے لیے ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جا سکتی ہے۔

(545 بار دیکھا گیا)

تبصرے