Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئین تھک چکا ہے کچھ دیر آرام دینے کی ضرورت ہے ،تجزیہ کار

قومی نیوز پیر 14 جنوری 2019
آئین تھک چکا ہے کچھ دیر آرام دینے کی ضرورت ہے ،تجزیہ کار

کراچی۔۔۔اگر تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوگئی تو کیا آپشن ہوں گے اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ اللہ کرے ایسا نہ ہو کہ ناکام ہوجائیں خاص طور پر میرے لیے کنفیوژن والی صورتحال ہے

 

بے شمار لوگ کہہ رہے ہیں آپ بھی مایوس لگ رہے ہیں۔

 

حکومتیں ہوتی ہیں عوام کو سکھ دینے کے لئے اگر یہ بالکل معاملہ الٹ ہو تو پھر کیا کہیں اللہ کرے سنبھل جائیں۔

 

جہاں تک آپشن کی بات ہے قائد اعظم کے بعد بھی پاکستان چل رہا ہے بہت اچھے اچھے لوگ آئے چلے گئے دنیا چل رہی ہے مختلف آپشن جس کی بات ہے

ٹیکنوکریٹس آجائیں،

بدنصیبی کی انتہاہوجائے کوئی آزمایا ہوا پھر سے آجائے ڈسنے کیلئے، مارشل لاء کا موسم نہیں رہا کنفیوژن تو ہے۔

 

مزید پڑھئیے‎ : عابدی کا قتل سازش ، تجزیہ کاروں کےالگ الگ تبصرے

آئین تھک چکا ہے کچھ دیر اس کو آرام دینے کی ضرورت ہے عدالتی حوالہ سے کہہ رہاہوں جبری رخصت کی بات نہیں کر رہا۔

 

ٹاپ کے پرو فیشنل ہوں چند اچھے سیاستدان ان کا ٹیم بنا دی جائے۔ اس ملک کو پکی سڑک پر لے آئیں پھر سیاست سیاست کھیلتے رہیں۔

 

دعا یہی ہے کہ فیل نہ ہوں لیکن اگرہوجاتے ہیں تو قیامت نہیں آجائے گی دنیا چلتی رہتی ہے۔

 

میں مدتوں اس غلط فہمی کا شکار رہا ہوں کہ ٹاپ لیڈر اگر ایماندار ہے تو حالات میں بہتری آسکتی ہے لیکن یہ مفروضہ غلط ہے

 

آپ پاکستان کی تاریخ دیکھیں لیاقت علی خان سے لے کر ضیاء الحق تک بددیانت ،کرپٹ نہیں تھے۔

 

(455 بار دیکھا گیا)

تبصرے