Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرد ہوائوں کا راج،کراچی میں سردی بڑھ گئی

قومی نیوز پیر 14 جنوری 2019
سرد ہوائوں کا راج،کراچی میں سردی بڑھ گئی

کراچی۔۔۔ کراچی میں سردی بڑھ گئی۔شہر میں دوسرے روز بھی سرد ہوائوں کا راج رہا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، آج صبح سے خنکی کا راج ہے۔

شہر میں سائیبریا کی ہوا چلنے سے سردی میں اضا فہ ہوگیا ہے،گھروں سے نکلنے والے بالخصوص موٹر سائیکل سوار لیدر جیکٹس، اونی سوئٹرز میں نظر آنے لگے۔

محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ سردی کا یہ اسپیل دیر تک چلے گا۔

ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کے مطابق جنوری میں مجموعی طور پر کراچی میں سردی رہے گی، ہوسکتا ہے کہ درجہ حرارت آج 9 ڈگری ہے تو کل 12 ہوجائے

مزید پڑھئیے‎ : کراچی میں ہلکی بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

لیکن جنوری ٹھنڈا ہی ہوگا۔ادھرملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا سلسلہ اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا،

وادی کاغان میں برفباری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، مواصلاتی نظام درہم برہم ، سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ،

مری انتظامیہ نے سیاحوں کو واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کاغان

کے شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا

اور درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

(502 بار دیکھا گیا)

تبصرے