Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکی شہری نے ایک لا کھ ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کر لیا

قومی نیوز پیر 14 جنوری 2019
امریکی شہری نے ایک لا کھ ڈالر فیس دے کر  مارخور شکار کر لیا

گلگت۔۔۔امریکی شہری نے گلگت بلتستان میں قانونی شکار کے تحت ایک اکھ ڈالر فیس کے عوض مارخور شکار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری جان ایمسٹوسو نے گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر مارخور کا شکار کھیلا،
یہ استور کے مقام پر پہلی ہنٹنگ ٹرافی ایوارڈ کا انعقاد تھا۔

میڈیاکوذرائع محکمہ جنگلات نے بتایا کہ شکاری جان ایمسٹوسو نے مارخور کے شکار کیلئے ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ فیس کی رقم سے 80 ہزار ڈالر مقامی کمیونٹی، جب کہ 20 ہزار ڈالر حکومت کو ملیں گے۔

مزید پڑھئیے‎ : شہریوں کو سالانہ ہزار ڈالر بانٹنے والی امریکی ریاست

مارخور کے شکار کے لیے ٹرافی ہنٹنگ کے نام پر حکومت کی جانب سے شکار کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔

مارخور کے شکار کی قیمت ایک کروڑ سے ڈیڑھ دو کروڑ تک ہو سکتی ہے،

ہر سال مارخور کی شکار کے لیے ہنٹنگ ٹرافی کے لیے بین الاقوامی سطح پر بولی ہوتی ہے،

جو شکاری سب سے زیادہ بولی دیتا ہے اسی کو شکار کا لائسنس دے دیا جاتا ہے۔

(567 بار دیکھا گیا)

تبصرے