Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لالی ووڈ میں ٹیلنٹ کا نہیں‌رہا فقدان:ماھرہ خان

اصم رحمانی اتوار 13 جنوری 2019
لالی ووڈ میں ٹیلنٹ کا نہیں‌رہا فقدان:ماھرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو اپنا استاد مان لیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے لئے پنجابی بولنا حمزہ علی عباسی سے سیکھی۔

 

 

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ایساہی ہے جیسے کوئی فرنچ لڑکی پنجابی بول رہی ہو،میں نے پہلے ہی سب کو بتادیا تھا کہ میں پنجابی فلم کررہی ہوں اور جب حمزہ علی عباسی سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے پنجابی سکھانے کی حامی بھری اور ان کی وجہ سے میں نے فلم میں ڈائیلاگ بولے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اس فلم میں مکھوجٹی کا کردار کررہی ہیں۔

 

 

ماہرہ خان کا کہناہے کہ وہ اس کردار میں بہت پسند کی جائیں گی ،پہلی بار پنجابی بولنے اورپنجابی کلچر میں ڈھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار ضروراپنارنگ جمائے گا۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،تاہم عوام سے جڑے مسائل پر پریشانی ہوتی ہوں‘ آم فیورٹ پھل، پشواز اور غرارہ پسندیدہ لباس ہے۔ ماہرہ نے بتایا کہ انہیں آسانی سے محبت نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔

مزید پڑھئیے‎ : دپیکا رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کو تیار

 

ماہرہ کا کہنا تھا کہ کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات دن میں محبت ہو سکتی ہے اور نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی بڑی مداح ہیں۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی نہ صرف ساتھی اداکار ہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں اسی دوستی کے ناطے ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو ایک مخلصانہ مشورہ دیا ‘جسے حمزہ علی عباسی نے شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 

تاہم ماہرہ نے حمزہ علی عباسی کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے اس سال آپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدیں گے(دوسری چیزوں کے ساتھ)۔ شاید ماہرہ خان سوچتی ہیں حمزہ علی عباسی کی عمر ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ دوسری چیزوں کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے شاید ماہرہ اپنے عزیز دوست کو اس مشورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر سیاستدانوں کے بارے میں تبصرے کرنا چھوڑدیں۔

 

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کے مشورے کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’شکریہ خان! لیکن میں ویڈیو گیمز کھیلنا نہیں چھوڑسکتا، میں ان ویڈیو گیمز کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی ایک ساتھ فلم’’مولا جٹ 2‘‘میں کام کررہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارفواد خان بھی شامل ہیں فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

(330 بار دیکھا گیا)

تبصرے