Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مصروفیات کے باوجود فیملی کوٹائم دیتی ہوں لازمی،جگن کاظمی

قومی نیوز اتوار 13 جنوری 2019
مصروفیات کے باوجود فیملی کوٹائم دیتی ہوں لازمی،جگن کاظمی

معروف ماڈل اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ،

 

اسکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے

 

لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے اسکول بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں،

 

معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بارے میں مزید بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں ٹام بوائے کی طرح تھی اور مہربانو نام ججتا نہیں تھا

 

کیونکہ مہربانو کا مطلب ایک حقیقی شہزادی کا ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے بعد جب میں چار یا پانچ سال تھی اپنی نسوانی کی بناء پر میرے لیے ناقابل برداشت ہوگیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ میں ایک لڑکا ہوں اور کوئی ایسی غلطی ہوئی ہے جو میرے والدین سمجھنے سے قاصر رہے ہیں، تو میں نے لڑکوں جیسے کپڑے پہن کر دنیا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش شروع کردی کہ میں جگنو نہیں جگن ہو۔

مزید پڑھئیے‎ : کہتی ہوں سچ ہمیشہ،میشا

 

جگن نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے انڈسٹری میں داخلے کی کوشش سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، اس وقت میں میں 13یا 14 سال کی تھی جب ثمینہ پیرزادہ نے میری والدہ غزالہ سہگل کو فون کرکے کہاکہ میں ایک فلم بنارہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ جگن اس میں ایک کردار ادا کرے،

 

میری والدہ اس خیال سے خوفزدہ ہوگئی کہ سہگل گھرانے کا کوئی فرد فلموں میں نظر آئے، اس وقت متعدد رشتے بھی آرہے تھے اور میں نے انہیں مسترد کرنے کا مشن بنا رکھا تھا، میں ان پر چائے گرادیتی اور مختلف مضحکہ خیز حرکات کرتی جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے،

 

میری بیچاری والدہ کو سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیا کریں، ان کی نظر میں انڈسٹری میں آنا موت سے بھی زیادہ بدتر امر ہے۔ دوسری جانب جگن کاظم نے ڈیفنس فیز 6 میں چائینز اور تھائی کھانوں کا ریسٹورنٹ ’’ شی ٹاکی ‘‘ بنالیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ خوش خوراک ہوں اس لئے ریسٹورنٹ بنایا ہے

 

تاکہ لاہوریوں کو اچھے کھانے کھلا سکوں، ’’ شی ٹاکی ‘‘ کی لانچنگ تقریب میں شوبز شخصیات سمیت کھانوں کے شوقین افراد نے بھی شرکت کی‘ جس میں اداکارہ و ماڈل نتاشا حسین ،

 

جاناں ملک، صوفیہ احمد، سلیم شیخ، کنول الیاس سمیت اسد شیخ ، اسد کاظم اور فیصل نقوی سمیت کھانوں کے شوقین لاہوریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔

، جنہوں نے ’’ شی ٹاکی ‘‘ کے کھانوں کی لذت بے پناہ پسند کی۔

(448 بار دیکھا گیا)

تبصرے