Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آصف زرداری جیل نہیں جائیں گے، رانا ثنا اللہ

قومی نیوز اتوار 13 جنوری 2019
آصف زرداری جیل نہیں جائیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری جیل نہیں جائیں گے۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے فوجی عدالتوں میں توسیع اورن لیگ کی حکمت عملی پر بات کی۔

انھوں نے توسیع کے بل کی مخالفت کا اشارہ دے دیا۔رانا ثناء نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ہوا تھا

پنجاب میں سزائے موت کے ایک فیصلے پربھی عمل نہیں ہوا،جب عملدرآمد رک جانا ہے تو پھرکیا فائدہ؟،

مزید پڑھئیے‎ : آصف زرداری اور فریال تالپور کی نواب شاہ میں بھی زمینیں نکل آئیں،شیخ رشید

4سال میں متبادل نظام پرکام نہیں کیا گیا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو توسیع دی تو دوسری طرف کام نہیں ہوگا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی رپورٹ بنی گالامیں بنی،سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بنی گالہ میں بیٹھ کر کام کرتی رہی،

ایک بریفنگ کے دوران بلاول کی تقریرکا کلپ آیا توتقریرچلنے پرسب سے بلند قہقہہ فوادچوہدری کا تھارانا ثناء نے امکان ظاہر کیا کہ یہ ساری باتیں سپریم کورٹ تک بھی پہنچی ہوں گی۔

(564 بار دیکھا گیا)

تبصرے