Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

دشمن کی سازش ناکام بنانےمیں نوجوانوں کا اہم کردارہے ، آصف غفور

ویب ڈیسک هفته 12 جنوری 2019
دشمن کی سازش ناکام بنانےمیں نوجوانوں کا اہم کردارہے ، آصف غفور

راولپنڈی۔۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،

سوشل میڈیاپرگمراہ کن پراپیگنڈاناکام بنانے پرنوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ طلباء ملکی ترقی میں مثبت کرداریقینی بنائیں اور آئندہ چیلنجزسے باخبررہیں،

بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلبا اوراساتذہ کے وفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا، وفدنے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی،

مزید پڑھئیے‎ : بھارت مستقل خطرہ ہے، ہمیشہ تیار رہتے ہیں، آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آرنے امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا ،وفد نے امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ،

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نوجوان عملی زندگی میں آگے بڑھنے پرتوجہ دیں ،

میجر جنرل آصف غفور نے وفد کو امن و استحکام سے متعلق پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے باخبر رہنے کی تلقین کی ،

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں نوجوان سوشل میڈیا میں نشانے پر ہیں وفد نے گلگت بلتستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

(75 بار دیکھا گیا)

تبصرے