Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ اسمبلی میں نوک جھوک تلخ کلامی

قومی نیوز هفته 12 جنوری 2019
سندھ اسمبلی میں نوک جھوک تلخ کلامی

کراچی…. سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا‘

 

جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا‘ پیپلزپارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے پانی کمی کے خاتمے کے لیے دعا کا کہا‘

جس پر جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا دعا کی جائے کہ جس نے کرپشن کی ‘

اس کی نسل نیست ونابود ہوجائے‘ تھر کی مائوں کی چیخیں ان ٹھنڈے ایوانوں کو نہ لگ جائیں‘ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ وقت دعا کا ہے ‘

آپ غلط بول رہی ہیں‘ جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ دعا کا وقت ہے تو کیا کریں ‘ ہمیں دعا کا ہی آسرہ ہے‘ مولوی صاحب آپ نا م لے کر دعائیں کریں‘

مزید پڑھئیے‎ : سندھ میں ’’تبدیلی‘‘ کے غبارے سے ہوا نکل گئی

جن لوگو ں نے سندھ کو لوٹا وہ برباد ہوجائیں‘ اسپیکرنے مائیک بند کرادیااور الفاظ حذف کرنے کا حکم دیا ‘

دعاکے دوران شروع ہونے والی تلخی وقفہ سوالات کے دوران کشیدگی کی شکل اختیار کرگئی‘

وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور سے ان کی وزارت سے متعلق سوال کئے گئے جس کا وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے ۔

(295 بار دیکھا گیا)

تبصرے