Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

نواز شریف جلد باہر آسکتے ہیں، خورشید شاہ

ویب ڈیسک هفته 12 جنوری 2019
نواز شریف جلد باہر آسکتے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا آئندہ ہفتے مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوگا‘

پارلیمنٹ میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت ساری اپوزیشن متحد ہے‘نواز شریف جلد باہر آسکتے ہیں ‘ عمران خان سوچ لیں وقت ایک سا نہیں رہتا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

دریں اثناء اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خورشید شاہ نے جمعہ کے روز اسپیکر ہائوس میں ملاقات کی‘

ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل‘ قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھئیے‎ : نواز شریف کی شناخت قیدی نمبر 4470

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہناتھاکہ عمران خان کوپارلیمنٹ میں ڈھونڈ رہے ہیں،

وہ پارلیمنٹ اس لئے نہیں آتے کیونکہ سمجھتے ہیں کہ یہ جعلی ہے‘ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو پارٹی کی طرف سے خط بھجوانے سے آگاہ ہیں نہ میں کسی کو خط لکھتا ہوں‘

اب تو سیاسی جماعتوں میں قریبی رابطے رہتے ہیں‘ خط کی کیا ضرورت ہے۔

(56 بار دیکھا گیا)

تبصرے