Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

دوائیں15فیصد تک مہنگی

ویب ڈیسک هفته 12 جنوری 2019
دوائیں15فیصد تک مہنگی

کراچی۔۔۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں دوائوںکی قیمتوں میں 9سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ،

ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی تقریباً450دوائوں کی قیمت میں 9فیصد جبکہ بقیہ تمام دوائوں کی قیمت میں15فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،

یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہو گا۔ جمعہ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں9 اور 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاہم اضافے کے باوجود پاکستان میں ادویات کی قیمتیں بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر قیمتوں سے کم رہیں گی‘

مزید پڑھئیے‎ : گیس بحران میں پھر شد ت، ایل پی جی مہنگی

نئی سرمایہ کاری اورفارماسیوٹیکل صنعت کے فروغ کے لئے ادویہ کے نرخوں میں اضافہ کرنا ضروری تھا‘مریضوں اور ملک کے وسیع تر مفاد میں قیمتوں میں مناسب اضافے کا قدم اٹھایا گیا‘

پچھلے ایک برس میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد تک اضافہ کے بعد مارکیٹ میں ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال اور پیکنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح یوٹیلیٹی (جس میں گیس اور بجلی شامل ہیں) کی قیمتیں بڑھنے سے بھی فارماسیوٹیکل انڈسٹری پر اضافی بوجھ پڑا۔

(64 بار دیکھا گیا)

تبصرے