Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آن لائن ٹیکسی سروس پر‘ لوگو‘ لگانےکی تیاری

ویب ڈیسک جمعه 11 جنوری 2019
آن لائن ٹیکسی سروس پر‘  لوگو‘ لگانےکی تیاری

لاہور….آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سٹی ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانے کے لیے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا دورانیہ بڑھ گیا

سی ٹی او کی جانب سے لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر ’ٹیکسی لوگو‘ آویزاں کروایا جائے

یہ بھی کہا گیا کہ تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ’ٹیکسی لوگو‘ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

سٹی ٹریفک آفیسر نے دلیل پیش کی ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیاں پرائیویٹ نہیں ہیں ، ٹیکسی لوگو آویزاں ہونے سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔

(91 بار دیکھا گیا)

تبصرے