Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی پی،ن لیگ اتحاد کی تیاری

ویب ڈیسک جمعه 11 جنوری 2019
پی پی،ن لیگ اتحاد کی تیاری

لاہور۔۔۔ حکومت کے خلاف (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں آصف زرداری کا اہم پیغام پہنچایا۔

سابق صدرنے پیغام میں نواز شریف کو دونوں جماعتوں کے اتحاد کی پیشکش کی جبکہ جنوبی پنجاب صوبے کے بارے میں بھی پیغام دیا۔

مزید پڑھئیے‎ : زرداری حکومت گرانے کیلئے سرگرم،جوڑ توڑ شروع

آصف زرداری نے اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

خفیہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں دونوں جماعتوں کو پہل کرنی چاہئے اور اس کا کریڈٹ ہر صورت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ملنا چاہئے

مزید پیش رفت کے لئے اگر نواز شریف گرین سگنل دیں گے تو آصف زرداری قومی اسمبلی میں مفاہمت کا جادوجگائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے اس حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے تو کوئی این آراو نہیں مانگا، باتیں کرنے والے بتائیں این آر اوکہاں ہے،جو سلوک ہو رہا ہے باہر آ کر بتائوں گا

مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کررہے ہیں،پتہ نہیں جیل میں کیسی بجلی آتی ہے ہیٹر توگرم ہوتا نہیں

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے

انہوں نے پنجاب میں دن رات کام کیا اور صلہ یہ ملا؟پنجاب میں میٹرو 11 ماہ میں مکمل ہوئی اور کے پی کے میں اب بھی دھول اڑ رہی ہے

جیل میں (ن) لیگی رہنمائوں اوراہل خانہ سے ملاقات کے دوران نواز شریف جسمانی طور پر کمزور نظر آرہے تھے،ان کی صحت ناساز تھی لیکن وہ مسکرا کر کچھ چھپاتے رہے

(153 بار دیکھا گیا)

تبصرے