Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی ٹی آئی حکومت اورنیب کے درمیان نئی جنگ شروع

صابر علی جمعه 11 جنوری 2019
پی ٹی آئی حکومت اورنیب کے درمیان نئی جنگ شروع

کراچی … پی ٹی آئی حکومت اور چیئرمین نیب کے مابین نئی جنگ شروع ہوگئی۔

چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سےعمران خان پر نیب کے نامزد کئے جانے کو وزیراعظم کی توہین کرنے کا موقف مسترد کردیا ہے

نیب کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بلایا جاسکتا ہے تو وزیراعظم کو بھی بلایا جاسکتا ہے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین نیب کے موقف کے برخلاف نیب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے

نیب جو اب تک صرف اپوزیشن رہنمائوں کی تنقید کے نشانے پر تھاحالیہ موقف کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی تنقید کا نشانہ بھی بننا شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور یو ٹرن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف نیب میں مقدمہ غلط ہے۔

نیب اس مقدمے کو فوری طور پر ختم کرے‘ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی جانب سے دوٹوک مؤقف سامنے آگیا کہ وزیراعظم کو بھی نیب کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈٹ جانے سے اس بات کا امکان پید اہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نیب قوانین میں ترامیم اور اختیارات میں کمی کرنے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرسکتی ہے۔

نیب پر حکومت اور اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کی جانب سے بھرپور تنقید کے بعد نیب کے متنازعہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں‘ نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے اس وقت حکومت اور اپوزیشن ایک صفحہ پر آگئے ہیں

(240 بار دیکھا گیا)

تبصرے