Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سوئٹزر لینڈ میں ’’اللہ اکبر‘‘ کہنے پر تیس ہزار روپے جرمانہ

قومی نیوز جمعه 11 جنوری 2019
سوئٹزر لینڈ میں ’’اللہ اکبر‘‘ کہنے پر تیس ہزار روپے جرمانہ

جنیوا…سوئٹزر لینڈ میں ایک مسلمان نوجوان نے اپنےدوست کے اچانک سامنے آنے پر ’’اللہ اکبر‘‘ کے الفاظ ادا کیے تو پولیس نے اس پر تیس ہزار روپے(210سوئس فرانک) جرمانہ عائد کردیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیس سالہ مسلمان نوجوان آرحان ای سوئٹزر لینڈ کے شہر شف ہاون کا ہی رہنے والا ہے

 

جہاں اس کی اچانک ملاقات اپنے دوست سے ہوگئی جسے دیکھتے ہی حیرانگی سے انہوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا،جس پر پولیس نے دہشتگرد انہ حملے کے خوف سے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔

 

مزید پڑھئیے‎ : طوفان،بن بلایا مہمان،تھائی لینڈمیں ایمرجنسی

 

آرحان کا کہنا تھا کہ وہ اسی شہر میں پیدا ہوا،اسے پہلے کبھی ایسے تجربے کا سامنا نہیں ہوا۔ پولیس نے مسلح ہتھیاروں کے ساتھ ا ن کی تلاشی لی جب انہوں نے اپنے دوست کا سامنا کرنے پر حیرانگی سے ’’اللہ اکبر‘‘ کے الفاظ ادا کیے۔

 

انہوں نے کہا کہ اچانک پولیس افسر نے مجھے بلایا اور پوچھا کہ اس اصطلاح یا الفاظ کا مطلب کیاہے جس پر انہوں نے پولیس افسر کو وضاحت سے بتایا کہ اس سے مرادکسی کو نقصان دینا نہیں بلکہ جب کسی سے ملاقات ہوتی ہے تو ا س وقت یہ بولتے ہیں اور تقریباً ہم ہر دوسرے جملے کے ساتھ ان الفاظ کو ادا کرتے ہیں

 

جس پر پولیس حکام نے انہیں دھمکایا کہ اگر انہوں نے جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں جیل بھیج دیں گے، پولیس نے 150 سوئس فرانک کا جرمانہ کیا اور مزید ساٹھ فرانک کے ساتھ210فرانک جمع کرانے کا حکم دیا۔

(327 بار دیکھا گیا)

تبصرے