Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹار فٹبالر کاکا اور فیگو کی لیاری آمد

ویب ڈیسک جمعه 11 جنوری 2019
اسٹار فٹبالر کاکا اور فیگو کی لیاری آمد

کراچی …سابق برازیلین فٹبالرریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے،دونوں کھلاڑیوں کاکراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اسٹار فٹبالرز کو نجی ہوٹل لایاجہاں انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔دونوں بین الاقوامی فٹ بالرز 12 بجے کراچی پہنچے تھے۔

کھلاڑیوں کو ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ورلڈ ساکر اسٹارز کے 2,2میچز 26سے 29اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے، مداح بے چینی سے اپنے فٹ بالر اسٹارز کے منتظر ہیں۔

برازیل کے اسٹار فٹبالر ریکارڈو کاکا نے کہا کہ پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔ کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا‘امید ہے فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار رہے گا۔ جانتا ہوں پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے

مزید پڑھئیے‎ : بلاول لیاری میں مرحوم موسیقار ظہور کے گھر پہنچ گئے

پرتگال کے سابق کپتان پرتگال لوئیس فیگو نے کہا کہ محنت کریں گے تو کچھ مشکل نہیں‘ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑھنے سے آمدن بھی بڑھے گی۔

انہوں نے لیاری کا دورہ بھی کیا اور لیاری بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔

ایک تقریب میں پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے ریکارڈو کاکا اور فیگو کو پاکستانی ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او احمر کنور نے کہا کہ ان کا گروپ پاکستان میں ایک بڑا ایونٹ پیش کرنے جارہا ہے۔

دنیائے فٹ بال کے نامور فٹ بالرز پر مشتمل ورلڈ ساکر اسٹارز کے ذریعے پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔

دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے