Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن ، پاکستان کی اوپننگ پھر ناکام

ویب ڈیسک جمعه 11 جنوری 2019
تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن ، پاکستان کی اوپننگ پھر ناکام

.پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے

 

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا۔

 

اوپنر ڈین ایلگر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایڈن مارکرم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری مکمل کی

 

.کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے

 

دوسرے سیشن میں تازہ دم بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکرم اور ہاشم آملہ کو پویلین بھیج دیا، مارکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 90 رنز پر چلتے بنے۔

 

مزید پڑھئیے‎ : قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے اور ممکنہ کپتان کا نام سامنے آگیا

 

جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 229 رنز پر اس وقت گری جب بروین 49 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے

 

محض 15 رنز کے اضافے کے ساتھ 244 کے مجموعے پر باووما 8 اور زوبایر حمزہ 41 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے

 

محمد عامر نے دونوں کو چلتا کیا، 20 رنز کے اضافے کے ساتھ باقی بیٹسمین بھی آؤٹ ہوگئے۔

 

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کا خاتمہ 262 رنز پر ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستان کی اوپننگ جوڑی پھر ناکام ہوگئی انِ فارم بیٹسمین شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر فلینڈر نے آؤٹ آف فارم اظہر علی کو چلتا کردیا

 

جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں پر 17 رنز بنا لیے تھے، امام الحق 10 اور نائٹ واچ مین محمد عباس صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

قومی ٹیم میں جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر شاہ، فخر زمان اور شاہین آفریدی کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم کلین سوئپ سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔

(233 بار دیکھا گیا)

تبصرے