Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’دیسی آئی ایم ایف قرض‘‘پیش کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک جمعه 11 جنوری 2019
’’دیسی آئی ایم ایف قرض‘‘پیش کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد۔۔۔ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے قرض پروگرام لینے سے گریزکررہی ہے ۔

 

آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لئے متعارف کرائے گئے پروگرام کو اہمیت دیتے ہوئے اس کا دیسی ورژن متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

آئی ایم ایف کے پروگراموں سے ملتے جلتے مگر نسبتاً ہلکی شرائط پر مبنی یہ پروگرام ملک کے اقتصادی ماہرین پاکستانی معیشت کے تناظر میں تیار کرنے پر مامور کردیے گئے ہیں۔

 

مزید پڑھئیے‎ : ہر ماہ اوسطاً 448 ارب روپے قرض لیا گیا

 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں یہ پروگرام قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

 

پروگرام آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار دستاویزات کی ترمیم شدہ شکل ہے ۔

 

وزرات خزانہ ذرائع کے مطابق پروگرام کی پذیرائی کی صورت میں آئندہ تین سالوں کے لئے اس پروگرام کو آئی ایم ایف سے بھی شیئر کیا جائیگا۔

(254 بار دیکھا گیا)

تبصرے