Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گیس بندش سے پریشان خواتین سڑکوں پرنکل آئیں

ویب ڈیسک جمعرات 10 جنوری 2019
گیس بندش سے پریشان خواتین سڑکوں پرنکل آئیں

کراچی…شہر قائدمیں گیس پریشر میں کمی نے خواتین کی جان عذاب میں ڈال دی،

نیوکراچی سیکٹر فائیو ڈی میں 3 ماہ سے گیس بندش پر علاقہ مکینوں نے سڑک پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا

جس کے بعد مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی میں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر سڑک کو بلاک کرتے ہوئے

سو ئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں تین ماہ سے گیس نہیں آرہی ہے‘جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے ،

مزید پڑھئیے‎ : گیس بحران میں پھر شد ت، ایل پی جی مہنگی

مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ‘خواتین کا کہنا تھا کہ متعدد بار گیس کی کمی کی شکایات درج کرائی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی لائنوں میں پانی بھرجانے سے شہری پریشان ہیں، سیکٹر فائیو ڈی میں تو خواتین نے لکڑیوں پر کھانا پکانا شروع کردیا ہے۔

احتجاج کے باعث مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرتے ہوئے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

(94 بار دیکھا گیا)

تبصرے