Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اور جنوبی افریقہ کل تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے

قومی نیوز جمعرات 10 جنوری 2019
پاکستان اور جنوبی افریقہ کل تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے

جوہانسبرگ۔۔۔۔ پاکستان اور جنوبی افریقا تیسرا ٹیسٹ کل جوہانسبرگ میں کھیلیں گے ۔

 

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز 6 وکٹ سے سرخرو ہوئے اور کیپ ٹاون ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح حاصل کی

 

دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کے کمبینیشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے جس کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 3 تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

لیگ اسپنر یاسر شاہ جو اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے، ان کی کی جگہ شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گا

 

 

 

 یہ بھی پڑھیں     جنوبی افریقہ نے پاکستان کوآؤٹ کلاس کردیا

 

 

آو ٹ آف فارم فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آزمایا جاسکتا ہے

 

فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کسی پیسر کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2016 میں مقابل ہوئی تھیں

 

مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقا نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2018 میں کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔

(215 بار دیکھا گیا)

تبصرے