Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی ایئرپورٹ پرمنظم چور گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک جمعرات 10 جنوری 2019
کراچی ایئرپورٹ پرمنظم چور گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف

کراچی… کراچی ایئرپورٹ میں منظم چور گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس نے نامور ٹیکسٹائل کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

کمپنی نے چوری کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کروا دیا ہے جس کے مطابق اس کا ایکسپورٹ مال 6 ماہ سے ایئرپورٹ سے چوری ہورہا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹیکسٹائل کمپنی پینٹس تیار کرکے یورپ بھیجتی ہے، اسے6ماہ سے یورپ سے شپمنٹ میں مال کم نکلنے کی شکایت آرہی تھی،

مزید پڑھئیے‎ : پی آئی اے میں چوری شدہ کریڈٹ کارڈ پرسفر کرانے کا انکشاف

جب تحقیقات کی گئیں تو چوری میں منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس میں ایئرپورٹ پولیس کا اہلکار اور کارگو ملازم بھی ملوث نکلے، یہ گروہ ایکسپورٹ شپمنٹ سے مال نکال کر کراچی کی مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں زینب مارکیٹ کے دکاندار سمیت 3 ملزم گرفتارکرلیے ہیں، لیکن ایئرپورٹ پولیس کے اہلکار جاوید نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے اور کارگو کا ملازم یاسر روپوش ہوگیا ہے۔

چھ ماہ میں ٹیکسٹائل کمپنی کا 1 کروڑ روپے سے زائد کا مال چوری ہوا، کمپنی کی ایک پینٹ کی قیمت 3 سے 4 ہزار روپے تھی اور چور گروہ مارکیٹ میں دکانداروں کو 550 روپے کی ایک پینٹ بیچ رہا تھا،

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں سے 334 پینٹ اور ایک لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی ہے۔

(179 بار دیکھا گیا)

تبصرے