Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شکارپور،رینجرز نے سوسالہ قدیم مندر پر قبضہ ختم کرادیا

قومی نیوز جمعرات 10 جنوری 2019
شکارپور،رینجرز نے سوسالہ قدیم مندر پر قبضہ ختم کرادیا

کراچی…. شکار پور کے علاقے میں پاکستان رینجرز نے دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے سو سالہ قدیم مندرپر قبضہ ختم کرادیا

 

بااثر قبضہ مافیا کے 4کارندے گرفتار اسلحہ برآمد، ہندوبرادری نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور رینجرز زندہ باد کے نعرے لگائے

 

پاکستان رینجرز سندھ کے ڈی ایس آر فریاد گجر کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس نے شکار پور کے علاقے نیو فوجداری میں 100سالہ قدیم مندر کو قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا

یہ بھی پڑھیں سندھ رینجرز کی جانب سے تھرپارکرمیں لکھن مندر کی تزئین و آرائش

 

قبضہ مافیا کی جانب سے شنکر بھارتی مندر کی اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا رینجرز نے لینڈ مافیا کے 4کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا

 

 

رینجرز کی دلیرانہ کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی جبکہ ہندو برادری کے افراد بھی موقع پر موجود تھے

علاقہ مکینوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد رینجرز زندہ بادکے نعرے بھی لگائے

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے انتہائی با اثر لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سو سالہ شنکر بھارتی مندرکو واگزار کرواکر عظیم کارنامہ سر انجام دیکر ثابت کردیا ہے کہ قانون پر عمل درآمد پاکستان رینجرز ہی کراسکتی ہے۔

(153 بار دیکھا گیا)

تبصرے