Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برج تعمیر نہ ہونے کیخلاف احتجاج ،نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل

ویب ڈیسک جمعرات 10 جنوری 2019
برج تعمیر نہ ہونے کیخلاف احتجاج ،نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل

کراچی… مین نیشنل ہائی وے گرین سٹی کے مقام پر حادثات میں ہونے والے اضافہ کے باعث پیڈسٹرین برج تعمیر نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہرہ ٹریفک کے لئے بند کر دی ،

مظاہرین نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر حادثات معمول بن چکے ہیں ، متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے گرین سٹی کے سامنے قذافی ٹائون کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعدار نے مین نیشنل ہائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،

جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرے میں شامل مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر شہریوں کے لیے کوئی پیڈسٹرن برج نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری اپنی جانوں پر کھیل کر سڑک عبور کرتے تھے اور اس دوران کئی شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ،

مزید پڑھئیے‎ : غنی آباد،مکانات مسمار کرنے پر رہائشی سراپا احتجاج

حادثات بڑھتے ہوئے دیکھ کر علاقہ مکینوں کی جانب سے سے گزشتہ 2 سالوں سے ملیر انتظامیہ ،مئیر کراچی ،کمشنر کراچی سمیت متعلقہ داروں کو گرین سٹی کے سامنے پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کی تحریری درخواستیں جمع کراچکے ہیں ، لیکن متعلقہ داروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ،

مظاہرین نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین یہاں حادثے کا شکار ہوئیں، اس حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق بھی ہوگیا تھا، اس کے علاوہ یہاں آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ، احتجاج میں شامل علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کے روز گرین پاک سٹی کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا تھا،

بعدازاں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے جس کے بعد احتجاجی کیمپ پرامن طور پر ختم کردیا تھا ، احتجاج کے باعث مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،پولیس نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

(119 بار دیکھا گیا)

تبصرے