Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

سیاستدانوں کا حشر نشر ہونے والا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک جمعرات 10 جنوری 2019
سیاستدانوں کا حشر نشر ہونے والا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد… وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف این آر او کی کوشش میں ہیں‘

نواز شریف کا پتہ نہیں‘ مجھ سمیت تمام سیاستدانوں کا انجام بُرا دکھائی دے رہا ہے‘ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی
بنانے کے لئے فیصلے کے خلاف عدالت جارہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایا جاسکتا‘ چور چوکیدار نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی لگانے میں معاونت کرنے والے اس حکومت کے اندر وہ لوگ ہیں جن
کا خیال ہے کہ ایسا کرکے اسمبلی چلائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی میں جھنڈا لگاکر میں جارہا ہوں اور ایک گاڑی میں چور جارہا ہو تو یہ تبدیلی آتی ہے‘ نواز
شریف کو شہباز کی باتیں اب سمجھ آرہی ہیں‘

مزید پڑھئیے‎ : شیخ رشید کا اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

شہباز شریف این آر او کی کوشش میں ہیں‘ نواز شریف کا پتہ نہیں ہے‘ مجھ سمیت تمام سیاستدانوں کا انجام بُرا دکھائی دے رہا ہے‘

میں شہباز شریف کو چیئرمین اے پی سی بنانے کے لئے فیصلے کے خلاف عدالت جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چھوٹی عدالتوں سے نکلنے میں مہارت رکھتے ہیں

وہ بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں‘ نواز شریف کنجوس آدمی ہیں‘ وہ قیمت نہیں لگاتے‘ شہید بی بی کے کیس کی سماعت میں پی پی کا ایک رکن بھی نہیں جاتا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ دورہ چین سے قبل عمران خان کے بارے میں چینیوں کی رائے اچھی نہیں تھی‘ فوجی عدالتوں میں توسیع ہونی چاہئے‘ کیونکہ افغانستان میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں۔

(102 بار دیکھا گیا)

تبصرے