Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی فلم میکرز چین کی سینما انڈسٹری کے حصول کیلئے سر گرم

وسیم خان جمعرات 10 جنوری 2019
پاکستانی فلم میکرز چین کی سینما انڈسٹری کے حصول کیلئے سر گرم

کراچی ۔۔۔پاکستانی فلم میکرز نے اپنی نئی فلموں کی نمائش کے لیے چین کی سینما انڈسٹری حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں‘

ماضی میں چین کے سینما گھروں میں سدھیر کی باغی اور غلام محی الدین کی ’’میرانام ہے محبت ‘‘ کی نمائش ہوچکی ہے‘ جس نے سپر ہٹ کامیابی حاصل کی ‘

پاکستانی فلم انڈسٹری میں اب بین الاقوامی معیار کی فلمیں تخلیقی کی جانے لگی ہیںاور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک ریلیز ہو کر کامیابی حاصل کررہی ہیں‘

گزشتہ سال میں متعدد فلموں نے سپر ہٹ بزنس کرکے فلمسازوں کے حوصلے بڑھائے‘ اس وقت متعدد فلم میکز کی جدید طرز پر بنی بین الاقوامی معیار کی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں‘

11 جنوری سے نئی فلم گیم ریلیز کی جائے گی‘ جس میں اداکار شمعون عباسی نے اپنے فلمی کیریئر کا اہم کردار ادا کیاہے‘

اس وقت بلال لاشاری ‘ ندیم بیگ‘ جاوید شیخ ‘ یاسر نواز ‘ ہمایوں سعید ‘ نبیل قریشی‘ فضا علی مرزامکمل طورپر فلم انڈسٹری کے حوالے سے متحرک ہیں‘

مزید پڑھئیے‎ : چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے ،پاکستان جائزہ لے گا

پروڈیوسر ز نے اپنی فلموں کی نمائش کے لیے چینی سینما گھروں کے حصول کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں‘ چین دنیا کا واحد ملک ہے ‘

جہاں سب سے زیادہ سینما گھر موجود ہیں‘ بھارتی فلموں کی نمائش چین میں کئی سالوں سے جاری ہیں‘

اگر پاکستانی فلمساز چینی سینما گھروں تک پہنچ گئے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ اور اس طرح پاکستانی فلموں کو ایک نئی مارکیٹ میسر آجائے گی۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے