Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

8 پاکستانی لڑکیاں نیروبی کے بھارتی کلب سے گرفتار، ڈی پورٹ کردیا گیا

ویب ڈیسک جمعرات 10 جنوری 2019
8 پاکستانی لڑکیاں نیروبی کے بھارتی کلب سے گرفتار، ڈی پورٹ کردیا گیا

کراچی…. 8 پاکستانی لڑکیاں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کیلئے نیروبی پہنچی ،جہاں پارک لینڈ کے ڈانس کلب سے پولیس نے انہیں گرفتار ڈی پورٹ کردیا۔

اب پاکستانی لڑکیوں نے حکومت کینیا سے تلافی کیلئے ایک کروڑ 25لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کینیائی میڈیا کے مطابق5جنوری کو 8 پاکستانی لڑکیاں جن کی عمریں 18 سال سے زائد ہیں‘ انہیں نیروبی میں پارک لینڈ کے ایک بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا‘مبینہ طور پر یہ لڑکیاںبیلی ڈانسر تھیں۔

مزید پڑھئیے‎ : بھارت میں دلہن برائے فروخت

ان پر ملک میںغیر قانونی داخلے کا الزام لگایا گیا، اس کے ساتھ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان خواتین کو جس مقصد کے لئے ویزے جاری کیے گئے وہ واضح درج تھے مگر وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔سینئر پرنسپل مجسٹریٹ نے ان پاکستانی خواتین سے تفتیش کا حکم دیا،وکیل دفاع نے عدالت کو بتایا کہ کھیل کیبنٹ کے سیکرٹری راشد ایچاکی مدد سے غیرملکی ثقافت کے فروغ کے لئے یہ لڑکیاں کینیا میں داخل ہوئی۔

ہر لڑکی نے محکمہ امیگریشن کو تقریباً 62ہزار روپے(45ہزار کینان شلنگ) ادا کیے۔ عدالت نے لڑکیوں کو ایک این جی او کے سیف ہائوس میں زیر حراست رکھنے کا حکم دیا جن تک صرف بین الاقومی جرائم ڈیسک کی پولیس کو رسائی دی گئی۔

ان لڑکیوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی کیبنٹ سیکریٹری پر انسانی اسمگلنگ کے الزامات عائد کردیئے گئے جس پر کھیل وثقافت کی وزارت کی طرف سے بیا ن جاری کرنا پڑا کہ پاکستانی لڑکیاں نیروبی میں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے آئی تھیں جس میں کیبنٹ سیکریٹری کا یہ عمل دخل ہے کہ ان کی طرف سے این او سی جاری کیا گیا۔

(253 بار دیکھا گیا)

تبصرے