Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جوتے کے بل بوتے، آسٹریلوی وزیراعظم کی سوشلستان پر دھوم

قومی نیوز بدھ 09 جنوری 2019
جوتے کے بل بوتے، آسٹریلوی وزیراعظم کی سوشلستان پر دھوم

کینبرا ۔۔۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سرکاری ویب سائٹ کے لئے جو تصویر کھنچوائی ان کی لاعلمی میں فوٹو شاپ ایڈٹ کرکے لگادی گئی

تصویر میں وزیر اعظم ،خاتون اول اور بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں

مگر ایک بات ایسی ہے جو کسی کو نہیں پتہ تھی عزت مآب کے دونوں پیروں میں بائیں پیر کے جوتے ہیں

جو عقاب کی نظر رکھنے والے ان کے مداحوں اور ناقدین سے نہ بچ سکے

مزید پڑھئیے‎ : محسن خان متنازع بن گئے

بس پھر کیا تھا پورے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم ،ان کی ٹیم اور حکومت کا خوب مذاق اڑایا گیا

اس موقع پر بہت ہی خوب صور ت اور لاجواب تبصرے سامنے آئے

وزیر اعظم نے بھی اس سارے قصے سے لطف اٹھایالیکن ناراض نہیں ہوئے

تصویر کے ساتھ گڑبڑ کرنے کی ہوشیاری دکھانے والوں کی اصلاح کرنے کی ہدایت کردی ۔

(301 بار دیکھا گیا)

تبصرے