Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف کاگلا خراب،مریم سے آدھا گھنٹہ ملاقات،کھائے خشک میوہ جا ت

قومی نیوز بدھ 09 جنوری 2019
نواز شریف کاگلا خراب،مریم سے آدھا گھنٹہ ملاقات،کھائے خشک میوہ جا ت

لاہور… سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں گلاخراب ہوگیا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا،مریم نواز ملنے کیلئے آئیں۔

جیل حکام کے مطابق سردی کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کا سر بھاری ہو گیا اور گلا خراب ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کو سابق وزیر اعظم کا معمول کا چیک اپ کیا گیا،حسب ضرورت طبی امداد دی گئی۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو بخار اورحالت تشویشناک جیسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : نواز شریف کی شناخت قیدی نمبر 4470

ڈاکٹرز نے معمول کا چیک اپ کیا‘ملزم بالکل خیریت سے ہیں۔ڈاکٹر روز نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں ملاقات کی،منگل کی شام ہونیوالی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی‘ جس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ، قانونی کیسز پر مشاورت ہوئی‘

اس موقع پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی موجود تھے۔مریم نواز والد کے لیے کھانے کی اشیاء اور خشک میوہ جات بھی لے کر گئیں۔ سیاسی رپورٹر کے مطابق لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم کو ہلکا بخار اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی لیکن انہیں اپنے ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا گیا۔

(303 بار دیکھا گیا)

تبصرے