Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم اورنگزیب پکا منہ بنا کر راکھی لگتی ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک بدھ 09 جنوری 2019
مریم اورنگزیب پکا منہ بنا کر راکھی لگتی ہیں، فواد چوہدری

کراچی …جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب پکا منہ بنا کر ماں بننے کی اتنی اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں کہ راکھی لگتی ہیں‘ انہیں ایوارڈ دینا چاہئے-

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی تعریف پسند کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ فواد چوہدری مجھے بھی راکھی پسند ہے‘ اچھا ہے آپ نے مجھے ان سے ملایا لیکن بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں ملایا۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو پکا منہ بنا کر جھوٹ بولنے پر ایوارڈ دینا چاہئے، کبھی راکھی نے فلموں میں امیتابھ بچن کو بیٹا اتنی سنجیدگی سے نہیں کہا جتنی سنجیدگی سے اور پکا منہ بنا کر مریم اورنگزیب نے جھوٹ بولا ہے،

مزید پڑھئیے‎ : فواد چوہدری کو سندھ میں تبدیلی کے لیے ٹاسک مل گیا

مریم اورنگزیب کے فنکاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔ فواد چوہدری کے ان ریمارکس پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کل فواد چوہدری کا جن لوگوں کے ساتھ موازنہ ہورہا ہے اس لحاظ سے مجھے راکھی بننا منظور ہے، میں فواد چوہدری کی شکر گزار ہوں کہ

انہوں نے مجھے راکھی سے تشبیہ دی، ان لوگوں کو ویسے آج کل انڈیا بہت یاد آرہا ہے ،فواد چوہدری کو راکھی نہیں پاکستانی اداکارائوں کا نام لینا چاہئے۔فواد کا ہر 6ماہ بعد پارٹی بدلنے کا ریکارڈ ہے انہیں خود پکا منہ کر کے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

(116 بار دیکھا گیا)

تبصرے