Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

پی پی،ن لیگ میں باہمی اعتماد کا فقدان گرینڈ اپوزیشن الائنس میں رکاوٹ

صابر علی بدھ 09 جنوری 2019
پی پی،ن لیگ میں باہمی اعتماد کا فقدان گرینڈ اپوزیشن الائنس میں رکاوٹ

کراچی ۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کا اکٹھا ہونے اور گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل میں خود اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں پی ٹی آئی حکومت سے نالاں ہیں اور حکومت کے خلاف متحد ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہش رکھتی ہیں

تاہم اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں میں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے اور ماضی میں دونوں جماعتوں کی قیادت ایک دوسرے کو جس طرح دھوکہ دیتی رہی ہیں اس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے پر اب مکمل طور پر بھروسہ یا اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں

مزید پڑھئیے : فضل الرحمٰن نے پی پی او ر ن لیگ کو قریب لانے کا مشن سنبھال لیا

اور دونوں جماعتوں کے قائدین میں ایک دوسرے کے لئے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں‘ تاہم مذکورہ دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان غلط فہمیاں ختم کرنے کے لئے مشترکہ دوست مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس بات کی کوشش جاری ہے کہ
دونوں رہنمائوں میں ملاقات ہوسکے تاہم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف دونوں اس وقت جیل میں ہیں اس لئے جیل سے باہر ان رہنمائوں کی ملاقات اور ان میں پھر سے دوستی مشکل نظر آتی ہے

تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری مستقبل میں گرفتار ہوئے تو دونوں رہنمائوں کی ملاقات اور باہمی رابطے اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی ہوسکیں گے‘ اس طرح آصف علی زرداری اور نواز شریف میں پھر سے سیاسی قربت اور دوستی دونوں کے جیل میں ہونے کے بعد ہی ہوتی نظر آتی ہے۔

(53 بار دیکھا گیا)

تبصرے