Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عامر ،رضوان کی واپسی، جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک بدھ 09 جنوری 2019
عامر ،رضوان کی واپسی، جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان

کیپ ٹائون ۔۔۔فاسٹ بالر محمد عامر اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی واپسی کے ساتھ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے گرین شرٹس ٹیم فائنل کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری 16 رکنی اسکواڈ میں جہاں آصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے

مزید پڑھئیے‎ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کوآؤٹ کلاس کردیا

محمد عامر اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،اس سے قبل حسین طلعت کی بھی انٹری کا بات زیر گردش تھی

انضمام الحق کے مطابق جنید انجری کا شکارہیں جبکہ آصف کو کارکردگی کی بنا پر ڈراپ کیا گیا جنہوں نے اپنے گزشتہ ایک ون ڈے میں صرف9 رنز اسکور کئے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمو ں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

(187 بار دیکھا گیا)

تبصرے