Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سپریم کورٹ کی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو کلین چٹ

صابرعلی منگل 08 جنوری 2019
سپریم کورٹ کی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو کلین چٹ

کراچی ..سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کلین چٹ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے حکومتی اور پیپلز پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘

تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام جے آئی جی اور ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لینے کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ ان سے وزارت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ برقرار رکھا ہے‘

بلاول بھٹو کو سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے کے بعد بلاول بھٹو کا سیاسی مستقبل تابناک ہوگیاہے ‘ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی قیادت سونپ کر پیپلز پارٹی کا مستقبال بچانے میں کامیاب نظر آتے ہیں‘ واضح رہے کہ آصف علی زرداری بار ہا اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ گرفتاری کے لیے تیارہیں۔ منی لانڈرنگ کیس کی ہر سماعت کے موقع پر اس بات کے خدشات ظاہر کئے جاتے رہے ہیں کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اس مرتبہ ضرور گرفتارہوجائیں گے‘

مزید پڑھئیے‎ : زرداری اور فریال تالپور کو مزید مہلت

وفاقی وزراء خصوصاً فواد چوہدری بھی بارہا یہ عندیہ دیتے رہے ہیںکہ آصف علی زرداری کی گرفتاری جلد ہوسکتی ہے‘ تاہم عدالت کی جانب سے آصف علی زرداری کو مسلسل مہلت ملنے پر ان کی گرفتاری کی قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہی ثابت ہوتی رہی ہیں‘ اب جبکہ سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو کو کلین چٹ دے دی ہے ‘ آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے یا گرفتار نہ کرنے دونوں صورتوں میں ا س کا سیاسی فائدہ پیپلزپارٹی کو پہنچے گا اور آصف علی زرداری کے بعد بلاول بھٹو ‘

پیپلزپارٹی کے مضبوط لیڈر کے طورپر سامنے آچکے ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت خصوصاً آصف علی زرداری ‘ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کے حوالے سے جے آئی ٹی میںلگائے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی اور سندھ حکومت میں ٹکرائو کی کیفیت میں سپریم کورٹ کے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو کلین چٹ دیئے جانے کو حکومت سندھ کی اخلاقی فتح قرار دیا جارہا ہے اور وفاقی حکومت کو اس حوالے سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ‘ جسے وفاقی حکومت خصوصاً پی ٹی آئی کی شکست بھی کہا جارہا ہے۔

(163 بار دیکھا گیا)

تبصرے