Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم نے تاریخ بدلی مہمند ڈیم کا افتتاح خود کریں, چیف جسٹس

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
وزیر اعظم نے تاریخ بدلی مہمند ڈیم کا افتتاح خود کریں, چیف جسٹس

اسلام آباد… چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومت کی جانب سے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ تبدیل کرنے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنا شیڈول دیکھا اور تاریخ بدل دی‘

یہ نہ دیکھا ہم نے بھی کام دیکھنا ہوتاہے‘ اب وزیر اعظم کو کہیں مہمند ڈیم کا افتتاح کرنے وہی جائیں‘ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں نئی گج ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی‘ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا عدالت میں پیش ہوئے‘

مزید پڑھئیے‎ : آنیوالے چند روز پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا کر دینگے

چیف جسٹس نے مہمندڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ تبدیل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کے گرائونڈ پر بریکنگ کی تاریخ بھی آپ نے بتادیا جاتا ‘ اب میں شاید سنگ بنیاد کی تقریب میں نہ جائوں‘ حکومت نے اب تک کیاکیا؟ سوائے اس اعلان کے کہ 2025 میں پانی ختم ہوجائے گا؟

ہم آپ کو فنڈز اکٹھا کرکے دے رہے ہیں‘ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں‘ چیف جسٹس نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا‘ چیف جسٹس کا ناراضی وفاقی وزیر نے اصرا رکیا نہیں آپ کو شامل ہونا پڑے گا‘ آپ کو ڈیم کے افتتاح کے لیے بھی بلائیں گے اور میں بھی آپ سے درخواست کروں گا۔

(285 بار دیکھا گیا)

تبصرے