Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتوں کی منظوری

ویب ڈیسک منگل 08 جنوری 2019
سندھ میں گریڈ  15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتوں کی منظوری

کراچی… سندھ کابینہ نے گریڈ ایک سے 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کی منظوری ے دی ہے ‘

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کے ذریعے محکمہ جنگلات کی ایک لاکھ 45 ہزار 245 ایکڑ زمین سے ناجائز قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا ہے ‘

محکمہ جنگلات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر محکمہ جنگلات کی اراضی سے قبضے ختم کرائے گا‘ کابینہ نے عدم اعتمادی کی تحریک سمیت بلدیاتی قانون میں بعض ترامیم کا بھی جائزہ لیا‘ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے میئر ‘ ڈپٹی میئر ‘ چیئرمین ‘ وائس چیئرمین کو ہٹانے کے لیے 2تہائی اکثریت کے بجائے سادہ اکثریت سے ہٹا یا جاسکے گا‘

وزیر اعلیٰ سند ھ نے محکمہ جنگلات کی اب تک صرف 13500 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے خالی کرائے جانے پر تمام زمین قبضہ مافیا سے خالی کرانے کی ہدایت کی ‘
سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ سندھ کابینہ نے گریڈ ایک سے 15 تک خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی‘ محکمہ توانائی کے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے حیسکو اور سیپکو کے ساتھ آٹومیٹک میٹرریڈنگ (اے ایم آر) لگانے کے لیے معاہدہ کیاتھا‘

مزید پڑھئیے‎ : سندھ میں جعلی ڈگری والے افسران بدستور عہدوں پرقابض

سندھ کابینہ نے مئی 2019 ء تک حیسکو اور سیپکو کو تمام میٹر لگانے کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 27.398 بلین روپے حیسکو اور سیپکو کو بجلی کے بلوں کی مد میں جولائی 2010 ء سے جولائی 2016 ء تک کے بقایا جات کی صورت میں ادا کردیئے تھے‘

سندھ کابینہ نے گنے کی کم ا ز کم 182 روپے فی من 40 کلو گرام مقررکرنے کی منظوری بھی دی ‘ مارکیٹ کمیٹی بنانے کے اختیارات صوبائی وزیر زراعت کو دے دیے گئے‘ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بھی بریفنگ دی‘ سندھ کابینہ نے چنگ چی رکشہ کے کرائے کی منظوری دی ‘ جس میں طے پایاگیا کہ 6کلو میٹر تک کرایہ 10 روپے اور اس سے زیادہ کلو میٹر پر 15 روپے فی مسافر کرایہ ہو گا‘ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام چنگ چی رکشے رجسٹرڈ الاٹمنٹ کی گئی محکمہ جنگلا ت کی زمین کو منسوخ کرنے کی منظوری دی۔

(213 بار دیکھا گیا)

تبصرے