Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

کراچی۔۔۔کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس ضمن میںڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے کمشنرکراچی کوخط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہیں ملے گا اورپمپس انتظامیہ نوٹیفکیشن لگانے کی پابند ہوگی۔خط کے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائیگی،

مزید پڑھئیے‎ : یکم جنوری سے مشکو ک مو ٹرسائیکل ڈبل سواروں کی چیکنگ ہوگی

پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں بھی بغیر ہیلمٹ پیٹرول دینے پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے،

اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اوگرا انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ادھر پیٹرول پمپس مالکان نے کہاکہ اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پابندی کی وجہ سے یومیہ سیل پر فرق تو پڑسکتا ہے لیکن اچھے اقدام پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

(279 بار دیکھا گیا)

تبصرے