Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خطرناک قیدیوں کو الگ جیل میں منتقل کرنے کا ٖفیصلہ

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
خطرناک قیدیوں کو الگ جیل میں منتقل کرنے کا ٖفیصلہ

کراچی… سندھ کے وزیر جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لانڈھی کے قریب نئی جیل کی تعمیر کاکام 65 فیصد مکمل کرلیا گیاہے ‘ خطرناک قیدیوں کو اس نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا‘

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سندھ کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انہوںنے کہا کہ نئی جیل میں ابتدائی طورپر 500 قیدیوںکو رکھنے کی گنجائش ہے ‘

جہاں خطرناک قیدی رکھے جائیں گے‘ ٹھٹھہ کے قریب بھی ایک جدید جیل بنائے جارہے ہیں‘ جس میں ایک ہزار خطرناک قیدی رکھنے کی گنجائش ہوگی‘

مزید پڑھئیے‎ : خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ چیک

انہوںنے کہا کہ لانڈھی کے قریب بننے والی نئی جیل میں تمام خطرناک قیدیوں کی منتقلی کے بعد تمام تر شہری علاقوںمیں قائم جیلوں سے جیمر ز ختم کردیئے جائیں گے‘

عوام کو پہنچنے والی تکلیف سے آگاہ ہیں‘ ان سے معذرت کرتے ہیں‘ جیمرز کی وجہ سے کراچی ‘ حیدرآباد‘ سکھر کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

(217 بار دیکھا گیا)

تبصرے