Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سی این جی سلنڈر لگی اسکول وینز کے خلاف کریک ڈاون

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
سی این جی سلنڈر لگی اسکول وینز کے خلاف کریک ڈاون

کراچی…اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس کو ہوش آہی گیا‘ سی این جی سلنڈر لگے اسکول وینز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا

سی این جی سلنڈرز لگے اسکول وینز کے خلاف آپریشن کا آغاز شاہراہ فیصل پر واقع نجی اسکولز کے باہر کھڑی گاڑیوں سے کیا گیا گاڑیوں کے مالکان کو فوری طور پر سی این جی سلنڈرز نکلوانے کی تنبیہ کے ساتھ ساتھ چالان بھی کیا گیا۔

مزید پڑھئیے‎ : اسکول وین میں آگ ، 8 بچے جھلس گئے

ایس پی کا کہنا تھا کہ اسکول وینز میں ہمارے مستقبل کے معمار سفر کرتے ہیں وینز مالکان کی لاپرواہی برداشت نہیں کر سکتے

اسکول وینز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر سی این جی کے بجائے پیٹرول پر گاڑیاں چلائیں گے تو اس کا بوجھ والدین کی جیبوں پر پڑے گا۔

سال 2018 ء میں بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول وینز میں سی این جی سلنڈرز کے خلاف مہم میں 120 گاڑیوں کے سلنڈرز اتارنے کے ساتھ ساتھ 4 ہزار سے زائد چالان کیے گئے تھے۔

ٹریفک پولیس حکام کہتے ہیں اسکول وینز میں سی این جی سلنڈرز کے خاتمے تک کریک ڈاون جاری رہے گا۔

(286 بار دیکھا گیا)

تبصرے