Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لیے موٹر ئیکل اسکواڈ 15سے منسلک

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لیے موٹر ئیکل اسکواڈ 15سے منسلک

کراچی… اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے موٹر ئیکل اسکواڈ کو 15کے ساتھ منسلک کیا جائے گیا جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل ہر افرادکو 15روز میں ایس ایس پی آفس میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیقی عمل سے گذارا جائے گا۔

ایس ایس پی ملیر جناب عرفان علی بہادر کی جانب سے ضلع میں امن وامان کے حوالے سے تمام ایس ایچ اوز کے اجلاس میں اہم ہدایت جاری کی گئیں ،
ایس ایس پی ملیر نے ضلع میں تعمیر بلند عمارتوں‘شاپنگ پلازہ‘ گنجان آباد علاقوں کی گیوں کے کارنرز پرCCTV کیمرے لگانے کی ہدایت جاری کیں۔

مزید پڑھئیے‎ : سال 2018 میں اسٹریٹ کرمنل کی بھی خوب موجیں ہوئیں

اس ضمن میں موٹرسائیکل اسکوڈ کو 15 کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں گئیں‘اس طرح اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانے کی سطح پر ہر ہفتے حاضری یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی ہر 15 دن میں ایس ایس پی دفتر میں بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں۔ضلع میں امن وامان کے حوالے سے سیکورٹی پلان کو فول پروف بنانے کا حکم دیا گیاہے اور کسی قسم کے غفلت برتنے پر متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

(243 بار دیکھا گیا)

تبصرے