Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی آئی اےکو 2ارب جاری, کا م ٹکے کابھی نہیں ہوا

قومی نیوز منگل 08 جنوری 2019
پی آئی اےکو 2ارب جاری, کا م ٹکے کابھی نہیں ہوا

کراچی…باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور عملی نمونہ سامنے آگیا ،اربوں روپے خسارے کا شکار پی آئی اے انتظامیہ کی شاہ خرچیوں کا پردہ چاک ہوگیا ،

پی آئی اے انتظامیہ نے 2016میں طیاروں کی اپ گریڈ یشن کے لئے 2ارب روپے جاری کئے مگر کام 2روپے کا بھی نہیں ہوا،پی آئی اے کی انتظامیہ نے2016میں 9بوئنگ 777طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لئے کمپنی سٹیلا سے معاہدہ کیا اور 2ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کردی گئی،

ذرائع کے مطابق کمپنی کو طیاروں میں انٹرٹینمنٹ سسٹم ،بزنس کلاس کی سیٹوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر کام کرنا تھے لیکن ان میں سے کوئی کام نہیں کیا گیا،ذرائع کے مطابق بزنس کلاس سیٹوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 6اعشاریہ 4ملین ڈالر دیئے گئے ،ان فلائٹ انٹرٹیمنٹ کے لئے 0.756ملین ڈالر کی ادائگی کی گئی،

مزید پڑھئیے‎ : پی آئی اے پائلٹس سمیت 50 ایئرہوسٹس جعلی ڈگری پر فارغ

انٹیگریٹ سسٹم کی بہتری کے لئے 0.929ڈالرادا کئے گئے ،ذرائع کے مطابق ایف آٗی اے نے موجودہ ڈائریکٹر انجینئرنگ اور سابق ڈائریکٹر انجینئرنگ کیپٹن شاہنواز رحمان کے بیانات قلمبند کرلئے ،سابقہ سی ای او کو بھی بیانات دینے کے لئے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں،

ایف آئی اے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تحقیقات کررہی ہے،ذرائع کے مطابق تحقیقات کیلئے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ارکان کو بھی طلب کیا جارہا ہے

(260 بار دیکھا گیا)

تبصرے