Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانیوں کیلئے برطانوی ویزا مزید مہنگاہوگیا

ویب ڈیسک پیر 07 جنوری 2019
پاکستانیوں کیلئے برطانوی ویزا مزید مہنگاہوگیا

لندن ۔۔۔برطانیہ نے یورپی یونین کے علاوہ پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے تارکین وطن کے لیے ویزے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے

پہلے سے ہی برطانیہ میں موجود دوسرے ممالک کے شہریوں کو سالانہ اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، اطلاق طلبہ، ملازمین، کاروباری حضرات اور فیملی سمیت برطانیہ جانے کے خواہشمند ہر فرد پر ہوگا۔

ویزے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ امیگریشن ہیلتھ کیئر سرچارج کی فیس میں اضافہ ہونا ہے۔

برطانوی حکومت نے 2015 میں تارکین وطن کو سرکاری اسپتالوں تک رسائی دینے کے لیے ان کے ویزے پر فیس عائد کی تھی مگر اب اس فیس کو ڈبل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھئیے‎ :پاکستانیوں کی بیرون ملک 2154 جائیدادیں، 1211 مالکان

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق تارکین وطن پر ہیلتھ کیئر سرچارج پہلے 200 برطانوی پاؤنڈ تھا جسے بڑھا کر 400 پاؤنڈ کردیا گیا ہے

دوسرے ممالک سے تعلیم کے حصول اور یوتھ موبیلیٹی اسکیم کے تحت آنے والوں کی فیس 150 پاؤنڈ سے بڑھاکر 300 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔

ہیلتھ کیئر سرچارج میں اضافے سے برطانیہ جانے کی خواہشمند پاکستانیوں پر بھی اثرات مرتب ہوں گے،اضافے کا اطلاق 8 جنوری سے ہوگا۔

اگر ایک پاکستانی ملازمت کے لئے برطانیہ جانا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ بیوی بچے بھی ہیں جن کی کل تعداد 5 ہے تو اس کو سالانہ 2000 پاؤنڈ ہیلتھ کیئر سرچارج کے مد میں دینے ہوں گے جبکہ ویزہ سے متعلق دیگر فیسیں اس کے علاوہ ہیں۔

(225 بار دیکھا گیا)

تبصرے