Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنوبی افریقہ نے پاکستان کوآؤٹ کلاس کردیا

ویب ڈیسک پیر 07 جنوری 2019
جنوبی افریقہ نے پاکستان کوآؤٹ کلاس کردیا

کیپ ٹاؤن۔۔۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی جس کی وجہ سے تین ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کے بلے باز ناکام ہوگئے اور صرف تین کھلاڑیوں نے اسکور کرکے ٹیم کو سنبھالا۔

مزید پڑھئیے‎ : پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف بغیر تبدیلی میدان میں اترے گا

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنائے اور 254 کی برتری کے ساتھ آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے بلے باز جب جنوبی افریقہ کی 254 رنز کی برتری کے ساتھ میدان میں اترے تو اسد شفیق، شان مسعود اور اظہر علی کے سوا کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا

دوسری اننگز میں اظہر علی 88 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شان مسعود نے 61 اور بابر اعظم نے 72 رنز بنائے۔وسری اننگز میں قومی ٹیم 294 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور صرف 41 رنز کا ہدف دیا

(121 بار دیکھا گیا)

تبصرے